اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,440FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدرافغانستان سے بازیاب

اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساحبزادے علی حیدر گیلانی کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا۔علی حیدرگیلانی کی بازیابی کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ علی حیدر گیلانی کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔ علی حیدرگیلانی کو اغوا کے 3 سال اور ایک دن بعد بازیاب کرایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ افغان سفیرعمرزخیوال نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو فون کیا اور بتایا کہ ان کے بیٹے کو غزنی میں سیکیورٹی آپریشن کے بعد بازیاب کرالیا گیا ہے۔
PM @YR_Gillani received call from ambassador of Afghanistan.His son
@haidergilani has been recovered in a successful operation.Alhamdulillah
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 10, 2016

واضح رہے کہ 2013 کی انتخابی مہم کے دوران علی حیدر گیلانی کو انتخابات سے محض دو روز قبل 9 مئی کو ملتان سے اغوا کرلیا گیا تھا۔