اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,111FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مقروض ملک کے وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر63کروڑ روپے خرچ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے اب تک کتنے دورے کئے اور ان پر کتنا خرچہ آیا ،تفصیلات جان کرآپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قرضوں میں ڈوبے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اپنے غیرملکی دوروں پرقوم کے63کروڑ (630ملین) روپے اڑا دیئے جبکہ اندرون ملک سفری اخراجات خزانہ پر اس بھی زیادہ بھاری ثابت ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے موٹروے پروجیکٹس کی بنیاد رکھنے کیلئے سکھر کے دورہ پرایئرکنڈیشن، فوڈاور دیگرانتظامات پر قومی خزانے کو دوکروڑ روپے کا بوجھ سہنا پڑا۔
وزیراعظم کے 69غیر ملکی دوروں میں ان کے ساتھ سرکاری وفود کی شکل میں631افراد نے بھی سفر کیا ۔ وزارت خارجہ نے6 غیرملکی دوروں کی تفصیلات اس لئے فراہم نہیں کیں کہ ابھی ان کی تفصیلات اور اخراجات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔اعداد و شمارکے مطابق وزیراعظم کا پسندیدہ ترین ملک امریکامحسوس ہوتا ہے جس کے انہو ں نے 18 دورے کیے۔علاوہ ازیں نواز شریف نے برطانیہ، چین، سعودی عرب، بحرین، ترکی، افغانستان، ترکمانستان، کرغزستان، تاجکستان، متحدہ عرب امارات، ازبکستان، مالٹا ،سری لنکا ،تھائی لینڈ ،بھارت ،میانماراور فرانس کا بھی دورہ کیا۔ رواں سال وزیراعظم سعودی عرب، سوئٹزرلینڈاورایران کادورہ کرچکے ہیںجس پرقومی خزانے سے60کروڑ سے زائد خرچ کیے گئے۔خیال رہے ان میں وزیراعظم کے دورہ برطانیہ اور اس دوران ہونے والے علاج معالجہ کی رقم شامل نہیں ہے۔