اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,634FansLike
9,993FollowersFollow
565,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بدقسمت بیٹے نے معمولی بات پر ماں کو گولی مار دی : پولیس

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے نواحی علاقے میں بدقسمت بیٹے نے معمولی جھگڑے پر ماں کو گولی مار دی ۔والدہ نے بیٹے کو گھر سے باہر جانے اور آوارہ گردی کرنے سے روکا جس پر ماں بیٹے میں جھگڑا ہو گیا اور اس نے عمر رسیدہ ماں پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پستول برآمد کر لیا ہے ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لینے کی کوشش کی تاہم مقامی افرا د نے مطالبہ کیا کہ خاتون کی سانسیں چل رہی ہیں جس پر پولیس نے متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا تاہم ہستپال ذرائع نے اس کی ہلاکت کے حوالے سے تاحال تصدیق نہیں کی ۔