اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,207FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بلاوجہ جیل کاٹنے والوں کو معاوضہ ملے گا،جھوٹا مقدمہ باز جیل جائے گا، مسودہ قانون تیار

لاہور(سعید چودھری )بلاوجہ قید کاٹنے والے شہریوں کو ہرجانہ دلوانے ،ہائی کورٹس کے ججوں کے تقرر کی کم ازکم عمر میں تبدیلی ،ازخود نوٹس کے تحت اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دینے اور بلاجواز مقدمہ بازی روکنے کے لئے حکومت نے مسودہ قانون تیار کرلیا ہے جسے بجٹ کے فوراً بعد پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔مجوزہ قانونی بل میں شہریوں کو جانشینی سرٹیفکیٹس کے اجراءاور وراثت کی منتقلی سمیت درجنوں قوانین میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں ۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بلاجواز اور جھوٹی مقدمہ بازی کے باعث قید کاٹنے والے شہریوں کو ہرجانہ اور معاوضہ دلوایا جائے جس کا تعین قید کی مدت کے حساب سے کیا جائے گا اور ہرجانے کی رقم اس شخص سے دلوائی جائے گی جس کی وجہ سے متعلقہ شہری کو قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں ،مجوزہ بل میں آئین کے آرٹیکل 193(2)میں بھی ترمیم تجویز کی گئی ہے جس کے تحت ہائی کورٹس میں ججوں کے تقرر کے لئے کم ازکم عمر 45سال سے کم کرکے 40سال کی جارہی ہے ،اسی طرح ازخود نوٹس کے تحت سنائے گئے اعلیٰ عدالتوںکے فیصلوں کے خلاف متاثرہ فریق کو اپیل کا حق حاصل ہوگا جبکہ توہین عدالت کے مقدمات سمیت مختلف نوعیت کے کیسوں میں اپیل کا طریقہ کار آسان بنایا جارہا ہے ،مجوزہ قانونی بل کے تحت وراثت کے قوانین میں بھی ترمیم کرکے وراثتی جائیداد کے انتقال میں موجودہ دشواریوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے ۔علاوہ ازیں جھوٹی مقدمہ بازی کے خاتمہ کے لئے نیا قانون متعارف کروایا جارہا ہے جس کے تحت عدالتیں ہرجانے کے علاوہ جرمانہ اور قید کی سزا دینے کی بھی مجاز ہوں گی ۔