اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی سی بی کا محمد عامرکے برطانیہ کے ویزے کیلئے خصوصی کیس تیارکرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم کے ویزوں کی درخواست 12 مئی کو دے گا جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کے ویزے کے حصول کے لئے خصوصی کیس تیار کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ویزے کےلئے 12 مئی کو درخواست دینی ہے اور اس سلسلے میں کام بھی شروع کردیا گیا ہے جب کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولرمحمد عامر کے ویزے کے حصول کے لئے بھی خصوصی کیس تیار کیا جائے گا اور اس حوالے سے الگ درخواست بھیجی جائے گی جس میں آئی سی سی کلیئرنس اور دیگر دستاویزات کا بھی حوالہ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق محمد عامرکے برطانوی ویزے کے حصول کے لئے پی سی بی کو مشکل کا سامنا ہے اور پی سی بی نے اس سلسلے میں قانونی مشیروں سے بھی رابطہ کرلیا ہے جب کہ انگلش بورڈ اور برطانوی سفارتخانے سے بھی مسلسل رابطے میں ہے۔ برطانوی امیگریشن قوانین کے مطابق اگرکسی بھی شخص یا ملزم کو ملک سے ڈی پورٹ کردیا جائے تواسے دوبارہ ویزہ نہیں دیا جاتا لیکن ایک صورت یہ بھی ہے کہ برطانوی ملکہ اس کی اجازت دے دے تو ویزے کا حصول ممکن ہے۔واضح رہے کہ محمد عامرپر2010 میں لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوران دیگر 2 ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے 3 ماہ برطانیہ کی جیل میں سزا بھی کاٹی اور انہیں 5 سالہ پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔