اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت کی تعلیمی میدان میں کوششیں قابل تحسین ہیں، عمران خالد بٹ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری کامرس اینڈانڈسٹری عمران خالد بٹ نے کہا کہ تعلیم ہربچے کا بنیادی حق ہے استادقوموں کے معمارہوتے ہیں حکومت تعلیمی میدان میں کوششیں قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہربچے کے ہاتھ میں کتابیں دیکھانا چاہتی ،مفت کتابیں،یونیفارم اورغریب بچوں کیلئے ماہانہ وظیفہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے بچوں کو پڑھانے کیلئے ایجوکیٹرزکی میرٹ پربھرتیوں کا کریڈٹ بھی پنجاب حکومت کو جاتاہے اس سے قبل سفارشی گروہ لائق اورحقداربچوں کا حق کھا جاتے تھے آج اساتذہ کا سرفخرسے بلندہوگا کہ وہ کسی ایم این اے یا ایم پی اے کی سفارش سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے اس مقام پرپہنچے ہیںحکومت پنجاب تمام سرکاری سکولوں میں طلبہ وطالبات کیلئے ہرسکول معیاری سہولتیں مہیاکررہی ہے اوران کی اپ گریشن کررہی ہے جس سے ہرغریب کا بچہ تعلیم حاصل کرسکے گا اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا عظم ہے کہ قوم کا ہربچہ تعلیم یافتہ ہوتاکہ ترقی یافتہ ممالک میں جلد سے جلد کھڑے ہوسکے۔