اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہریوں کے جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں,ریجنل پولیس آفیسر

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر محمد طاہرنے کہا ہے کہ شہریوں کے جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ امن و امان کی بہتری کے لئے شرپسند اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ہر پولیس افسر کو بہتر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر عزت و تکریم کا میعار قائم کیا جائے گا۔ کار سرکار میں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منڈی بہائوالدین کی پولیس لائنز کے وزٹ کے دوران پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر فاروق سلامت ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمدفاروق بھٹہ ،پی اے نصراللہ وڑائچ ،ریڈر ماجد علی ،پی او کلرک رینج نصیر احمد، ٹریفک ، ایلیٹ اور لیڈیز سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعمر فاروق سلامت نے آر پی او کو پولیس لائن کی مختلف مدات محرر دفتر،کوت خانہ ، متفرق سٹور ،ایم ٹی او آفس ، رہائشی بارکوں، پولیس لائنز اور الیٹ میس کا معائنہ کرایا۔ دوران ملاحظہ آر پی او نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمدفاروق بھٹہ کو ہدایت کی کہ کنٹین کے حالیہ معیار کو مزیدبہتر کیا جائے ۔پولیس جوانوں کی سہولت کے لئے کنٹین میں روز مرہ کی ہر چیز فراہم کی جائے ۔صحت اور صفائی کے معیار کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔آر پی او نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی سے بچائو کے لیے پولیس لائنز کے رہائشی کواٹرز اور بارکوں میں ڈینگی اسپرے کیا جائے ۔سیوریج کے نالے اور چھوٹی نالیوں میں روزانہ کی بنیاد پر فینائل کا چھڑکاؤ کیا جائے ۔ بارکوںاورسرکاری کوارٹروں میں رہائشی پولیس افسروں اور جوانوں کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے رہائشی علاقے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں ۔ کوڑا کرکٹ کو جا بجا پھینکنے سے گریز کیا جائے ۔خاکروبوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے آرپی او نے کہا کہ وہ پولیس لائنز میں صفائی کے معیار کو بہتر کریں ۔گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو وقت پر اٹھا لیا جائے ۔ مزید برآںا یڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس محمدطاہر نے پولیس لائنزکے میس اورایلیٹ میس کے ملاحظہ کے دوران صفائی اور کھانے کا میعار اچھا ہونے پر میس کے عملہ اور درجہ چہارم کے عملہ کو نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ۔