اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

من پسند چہیتے افراد کو الاٹ کرنے پر ٹی ایم اے انتظامیہ کیخلاف انکوائری کا حکم

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ٹی ایم اے قلعہ دیدار سنگھ کوٹلی رستم حافظ آباد روڈ اور سلاٹر ہائوس شیخوپورہ روڈ کے اردگرد ‘عقب میں واقع کروڑوں روپے مالیتی ٹائون اراضی کوڑیوں کے بھائو بوگس و جعلی کارروائی کے ذریعے من پسند چہیتے افراد کو الاٹ کرنے پر انٹی کرپشن پنجاب ‘شکایات سیل چیف منسٹر پنجاب سیکرٹریٹ نے ٹی ایم اے انتظامیہ قلعہ دیدار سنگھ ٹائون کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 10 اگست 2016 ء کو ہونیوالے نیلام عام میں طوفانی بارش کے باعث کوئی پارٹی شامل نہ ہوئی تو متعلقہ حکام نے اگلے دو دن لیبر دونمبر پارٹی سے ساز باز کر کے بوگس ‘فرضی ‘جعلی کارروائی کے ذریعے متذکرہ اراضی اپنے چہیتے من پسند افراد کو الاٹ کر دی ہے ۔ جس سے محکمہ کی کثیر رقوم کا مالی نقصان ہوا ۔ جس کیخلاف چیف منسٹر شکایات سیل نے انٹی کرپشن پنجاب کو لیگل ایکشن لینے کا حکم دیدیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بڑے کرپشن سکینڈل کیخلاف جلد ذمہ داروں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے متوقع ہیں ۔