اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام حافظ آباد میں امن مشاعرہ ، مقامی ادبی تنظیموں اور شاعروں کا احتجاج

حافظ آباد(مجاہد مالک زیدی)گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام حافظ آباد میں امن مشاعرہ کا انعقاد، مقامی سینئر شعراء نظر انداز، مخصوص لابی کو نوازنے اور حقداروں کی حق تلفی پر ریذیڈنٹ ڈائریکٹر کے خلاف مقامی ادبی تنظیموں اور شعراء کا احتجاج، مشاعروں کیلئے جاری شدہ فنڈز میں بدعنوانیوں کی تحقیقات اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر کے تبادلہ کا مطالبہ، بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نیشنل ایکشن پلان کے سلسلہ میں ڈویثرن کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں امن مشاعروں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں ریذیڈنٹ ڈائریکٹر، گوجرانوالہ کی ایک مخصوص لابی کو ساتھ ملا کرمقامی سینئر اور حقدار شعراء کو نظر انداز کررہے ہیں۔ گذشتہ روز پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج حافظ آباد میں بھی امن مشاعرہ کاخفیہ اہتمام کیا گیا جس میں مقامی سینئرشعراء کو نظرانداز کرتے ہوئے مخصوص لابی کے جونیئر اور نوآموز شعراء کو نوازا گیا جبکہ مشاعرہ ہال میں سول سوسائٹی کے سامعین اور مقامی ضلعی انتظامیہ کے کسی افسر مدعوکرنے کے بجائے کالج کی طالبات کو پابند کر دیا گیا۔ بروقت چھٹی نہ ہونے کے باعث طالبات کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور وہ کالج کے گیٹ پر پہنچ گئے، چھٹی میں تاخیر کی وجہ معلوم ہونے پر والدین نے شدید احتجاج کیا۔ مزید برآں ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اور ان کی مخصوص لابی کی ٹیم کے مقامی سینئر شعراء کے ساتھ توہین آمیز رویہ اور حق تلفی کے خلاف مختلف ادبی تنظیموں بزم جاوید حیات کے صدر رانا طارق جاوید،نائب صدر آصف جاوید،مجلس ادراک کے صدر حافظ شفیق شاہد،بزم ابرار کے چیئرمین قاضی فاروق بزمی، انجمن ترقی پسند مصنفین کے صدر سیّد محمود بسمل وجنرل سیکرٹری خالد حسین خالد،ادبی تنظیم مٹھے بول کے چیئرمین ریاض ارمان،جنرل سیکرٹری قاری عتیق احسن،دل دریاپاکستان کے سرپرست سیف اللہ باجوہ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر تنہا،سینئر شعرا عارش کاشمیری،پروفیسر اعجاز شاکر،ڈاکٹر ظہیر اکبر مرزا اور دیگرنے شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فنڈز میں بدعنوانیوں کی تحقیقات اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر کا تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر اہل قلم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔