اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3خواتین سمیت 8افراد زخمی

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3خواتین سمیت 8افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق مین جی ٹی روڈ نزد اصغر آباد سٹاپ تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 19سالہ عالیہ ،بچیانہ روڈ نزد پیر حامد شاہ دربار تیز رفتارڈالے نے ہٹ کیا اور فرار ہو گیا جس کے نتیجہ میں 24سالہ اجمل ،22سالہ نسرین ،شاہ کوٹ روڈ نزد میر پور سٹاپ تیز رفتار دو موٹرسا ئیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 85سالہ میاں باہو،33سالہ محمد اعجاز ،19سالہ محمد فیاض اور70سالہ زیارت مائی ،کڑکن موڑ نزد مچھر والی سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہو گئی جسکے نتیجہ میں 20سالہ شان گر کر شدید زخمی ہوگیا ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔