اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا، پاکستان کی بقا اسلام کی بقا ہے،صاحبزادہ شبیر احمد صدیقی

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)جمعیت علمائے پاکستان ضلع گوجرانوالہ کے نائب صدر صاحبزادہ شبیر احمد صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا۔ پاکستان کی بقا اسلام کی بقا ہے ۔ دہشت گرد ملک دشمن عناصر پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں ۔ ان سے نرمی برتنا خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے ۔ حکومت افواج پاکستان ‘انجینئرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں دہشت گردی اور را کے ایجنٹوں کے خاتمہ کیلئے مکمل سہولیات مہیا کرے ۔ ہم سب کو استحکام پاکستان کیلئے کام کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الصدیقی شریعت اکیڈمی میں طلباء کی تعمیرفکر نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شبیر صدیقی نے کہا علم کیساتھ عقل بھی ہو تو فہم میں اضافہ ہوتا ہے ۔ طلباء کے ہاتھ میں کتاب اﷲ اور زبان پر حدیث نبویؐ ہو تو پھر زندگی میں لازوال نکھار آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے والدین کے جذبات و احساسات کی قدر کریں اور ہمیشہ خوش رکھیں تاکہ اﷲ و رسولؐ کی رضا و خوشنودی حاصل ہو سکے ۔ ہمارے مدارس کو اپنے اسلاف واکابر کے خانقاہی نظام کی روشن مثال ہونی چاہیے ۔ جنہوں نے ہمیشہ امن و محبت کا درس دیا اور انسانیت کو قریب کیا۔