اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,810FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دنیا کا سب سے طاقتور ترین فون آرہا ہے، یہ ایپل یا سام سنگ کا نہیں بلکہ۔۔۔

نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک) اگر آپ ایک ایسے موبائل فون کے منتظر تھے کہ جو کہنے کو تو فون ہو لیکن طاقت اور صلاحیت میں کسی سپر کمپیوٹر سے کم نہ ہو تو سمجھئیے آپ کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ اب وہ سمارٹ فون آ رہا ہے کہ جس کا تصور اس سے پہلے صرف سائنس فکشن فلموں میں ہی پایا جاتا تھا۔ حیرت انگیز صلاحیتوں سے لیس یہ موبائل فون روبوٹکس انڈسٹریز(ٹی آر آئی) متعارف کروارہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ 2018ءمیں اسے فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کا طاقتور ترین سمارٹ فون ہو گا، جس کی سکرین کا سائز 6.4 انچ ہو گا اور سکرین ریزولیوشن 2160×3840 ہوگا۔ اس موبائل فون کو چلانے کے لئے کوالکوم سنیپ ڈریگن 830کے تین سی پی یو استعمال ہوں گے۔ اس کی ریم 18 جی بی جبکہ انٹرنل میموری 1.2 ٹیرابائیٹ (یعنی 1200 جی بی سے زائد) ہو گی۔یہ دنیا کا واحد موبائل فون ہوگا کہ جس میں سیلفی بنانے کے لئے بھی 20 میگا پکسل کا کیمرہ دستیاب ہوگا، جبکہ پچھلے کیمرے کے تو کیا ہی کہنے، یہ پورے 60 میگا پکسل کا ہوگا۔ اس موبائل فون کو لمبے عرصے تک بغیر چارج کئے استعمال کرنے کے لئے اس میں 100wh بیٹری استعمال کی جائے گی، جس میں گریفین اور ہائیڈروجن فیول سیل استعمال ہوں گے۔ آپ اس موبائل فون میں بیک وقت چار سمیں استعمال کرسکیں گے۔ اس کا آپریٹنگ سسٹم ٹیورنگ کمپنی کا تیار کردہ ”سورڈ فش آپریٹنگ سسٹم“ ہے جو مصنوعی ذہانت کی خوبیوں سے بھی لیس ہوگا۔ سپر کمپیوٹر جیسے اس موبائل فون کی قیمت کا اعلان تا حال نہیں کیا گیا۔