اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انسان نما روبوٹ کا اسکول میں داخلہ

ٹوکیو (ٹیکنالوجی ڈیسک ) جاپان میں انسان نما روبوٹ کو اسکول میں داخلہ مل گیا۔ پیپر نامی روبورٹ ہائی اسکول کی کلاس میں انگریزی کی تعلیم حاصل کرے گا۔جاپان کے ضلع یوکو شیما میں تاریخ میں پہلی بار ایک روبوٹ انسانوں کے ساتھ بیٹھ کر تعلیم حاصل کرے گا۔ روبوٹ نے اپنی پہلی کلاس میں کہا کہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ انسانوں کے اسکول میں پڑھنے کی اجازت مل جائے گی۔اسکول انتظامیہ کے مطابق روبوٹ کے بچوں کے ساتھ پڑھنے سے بچوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔انسانی روبوٹ پیپر انسانی جذبات پڑھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اسے دو ہزار چودہ میں متعارف کرایا گیا تھا اور فروری دو ہزار پندرہ سے مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔