اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خادم پنجاب روڈ پروگرام:118ملین سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کاآغاز

حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) خادم پنجاب روڈ پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں118ملین کی لاگت سے کڑیالہ موڑ سے حافظ آباد ۔خانقاہ ڈوگراں براستہ جوریاں ،کوٹ حسن خان ،خنجر بنجر اور 143ملین کی لاگت سے پنڈی بھٹیاں ۔بیراں والا روڈ براستہ مصطفی آباد سڑکوں کی کشادگی اور کارپٹنگ بھی قریباََ 100فی صد مکمل ہو چکی ہے ۔انہوں نے مذید بتایا کہ اب اس پروگرام کے تیسرے مرحلہ کا بھی آغاز ہو چکا ہے جس کے تحت سولنگی اعوان تا لکھیا اور کولو موڑ تا کوٹ اسحاق سڑکوں کو 12فٹ تک کشادہ اور کارپٹ کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام کے تحت دیہی آبادی کو نقل و حمل کی معیاری سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے اور اس پروگرام کے تحت تمام سڑکیں کم از کم 12فٹ کشادہ کرنے کے ساتھ انکو مکمل کا رپٹ بھی کیا جا رہا ہے ۔ خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام کے تیسرے مرحلہ میں 250ملین کی لاگت سے سولنگی اعوان تا لکھیا گائوں اور کولو موڑ سے کوٹ اسحاق دو سڑکوں پر ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس پروگرام کے پہلے دو مراحل میں مجموعی طور پر 397ملین کی لاگت سے چار سڑکوں کی کشادگی اور کارپٹنگ مکمل کی جا چکی ہے۔یہ بات ایس ڈی او پروانشل روڑ احتشام تارڑ نے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ خادم پنجاب روڈ پروگرام کے تحت "پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے ” ویژن اپناتے ہوئے پروانشل روڈ ڈپارٹمنٹ نے پہلے مرحلہ میں 117ملین کی لاگت سے رسولپور تارڑ تا راجہ تارڑ روڈ جبکہ 79ملین کی لاگت سے حافظ آباد ۔شیخوپورہ روڈ تا ہیڈ نانوآنہ روڈ کی کشادگی اور کارپٹنگ مکمل کی گئی