اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قادیانیت کا فتنہ مسلمانوں کے خلاف سازش تھی، ختم نبوت کے بارے میں علماء کا کردارفراموش نہیں کیا جا سکتا: ختم نبوت سیمینار

حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین پاکستان مشائخ کونسل پیر سید منور حسین جماعتی و دیگر علماء نے کہا ہے کہ نبی کریم کی ختم نبوت کے بارے علماء کا کردارکلیدی رہا ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وہ یہاںفہم القر آن کونسل کے زیر اہتمام جناح پبلک ہال میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے۔فہم القر آن کونسل کے چیئرمین پروفیسر محمد اکرم چشتی، مولانا ظفر علی خاں کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی، پیر سید فدا حسین شاہ، پیر سید علی ذوالقرنین شاہ، پیر سید برہان حیدر نقوی، مولانا محمد اشرف سیال، قاری محمد یوسف نقشبندی، مولانا بد الزماں تارڑ، حافظ فیض الرسول سمیت دیگر علماء نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نبی آخر الزماں کی تعلیمات قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیںجن پر عمل پیر ا ہوکر ہم اپنی زندگیوںمیں انقلاب لاسکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اسلام کے خلاف ہر دور میں سازشوں کے جال بچھائے جاتے رہے ہیںجنکی بیخ کنی کے لئے علماء ومشائخ اور صوفیائے عظام نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قادیانیت کے فتنہ کو جس انداز میں پھیلایا گیا یہ مسلمانوں کے خلاف ایک بہت بڑی سازش تھی لیکن اس فتنہ کی سرکوبی میں جو کردار علماء و مشائخ اہلسنت نے ادا کیا وہ اسلامی تاریخ کا ایک ذریں باب ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اہل سنت قائدین نے 1974کی قومی اسمبلی سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں جو اہم کردار ادا کیا قوم اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کریگی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ قادیانیوں کی ملک دشمن سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کرنے کی مذموم کوشش کی تو پاکستانی فوج اس کا بھر پور جواب دے گی کیونکہ پاکستانی عوام پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دفاع پاکستان اور دفاع اسلام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔