اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

رانا ثناء اللہ کا فوری جواب، پریس کانفرنس میں کپتان کو کیا کیا کہہ دیا

لاہور(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان تم نے اسلام آباد کو بند کرنے کی بات کر کے ملک دشمنوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ تم نے پہلے بھی اسلام آباد کو بند کرنے کی کوشش کی اور ناکام ہوئے ، پھر لاہور کو بند کرنے میں ناکام ہوئے اب پھر تم اسلام آباد کو بند کرنے کی باتیں کر رہے ہو۔ در اصل تم ملک دشمنوں کو خوش کر رہے ہو۔ تم سی پیک کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہو۔ لیکن انشاء اللہ پاکستان کا کوئی شہر بند نہیں ہو گا۔ پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔ آج انہوں نے سرعام کہہ دیا کہ یہ تحریک خون مانگتی ہے۔ کسی کا نہیں ملتا تو میرا خون لے لیں، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کا خون کسی بھی تحریک کیلئے نحوست ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ دھرنا نہیں دیں گے، اب خود کہہ رہے ہیں کہ میں جھوٹ بول رہا تھا، اگر سرحدوں پر کشیدگی نہ ہوتی تو یہاں دھرنا دیتے۔ عمران خان قوم سے معافی مانگیں، فیصلے اڈہ پلاٹ پر نہیں، عدالت میں ہونے چاہیئں