اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان کی رائیونڈ تقریر کے اہم نکات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت کے فرعون کے گھر میں جلسہ کرنے پر کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں
آٹھ سال میں جاتی امرا کی سیکیورٹی پر ساڑھے آٹھ ارب روپے خرچ کیے گئے۔
امریکہ کے وائٹ ہاوس کا سٹاف بھی نوازشریف کے وزیراعظم ہاوس سے آدھا ہے۔
نوازشریف کچھ تو شرم کرو،اگر مغل اعظم کی طرح رہنا ہے تو اپنے جیب سے پیسہ خرچ کرو
آدھی پاکستانی قوم دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتی جبکہ مغلِ اعظم نوازشریف نے جاتی امرا میں کروڑوں کی دیواریں تعمیرکر رکھی ہیں۔عمران خان
بڑے بڑے فرعون دیکھے لیکن جب عوام نکلی ان کو شکست ہوئی۔
نوازشریف کو دل کا نہیں پیٹ کا مسئلہ ہے۔عوام کا پیسہ کھا کر بد ہضمی ہو گئی ہے۔وہ دل کا نہیں،پیٹ کا علاج کرائیں۔عمران خان
نیب کے چیئرمین کان کھول کر سنو،تم عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لیتے ہو،تم کیوں خاموش ہوپاناما لیکس پر؟
چیئرمین نیب چھوٹے چوروں کو پکڑتا ہے،بڑے چوروں کو نہیں پکڑتا۔یہ میں نہیں سپریم کورٹ کہہ رہی ہے۔
نوازشریف تحقیقاتی اداروں کے سربراہ کرپٹ لگاتا ہے، چیئرمین ایف بی آرپچیس کروڑ ہر مہینے دبئی بھیجتا ہے۔عمران خان
غریب لوگ پکڑے جاتے ہیں تو ان کو سزا دی جاتی ہے۔اب دیکھتے ہیں کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے نوازشریف کیساتھ سپریم کورٹ کیا کرتی ہے؟
مریم نواز نے پراپیگنڈے کے لیے اپنے ساتھ موٹو گینگ رکھا ہوا ہے۔
شریف فیملی اور ن لیگی وزیروں کےمتضاد بیانات سنانے کے بعد عمران خان کا نعرہ’’ گلی گلی میں شور ہے۔۔جو چور ہے وہ چور ہے‘‘
جب کوئی حکمران کرپشن کرتا ہے تو اس سے پہلے نیب سمیت انصاف کے ادارے کرپٹ اور تباہ کرتا ہے۔
مہذب معاشروں میں کوئی حکمران کرپشن نہیں کرتا کیونکہ انہیں پتا ہوتا ہے کہ ان کے ادار ان کو نہیں چھوڑیں گے۔
رنگے ہاتھوں پکڑے گئے لیکن کوئی ادارہ تحقیقات نہیں کررہا اور میاں صاحب بھی
خواجہ آصف کہتا ہے کہ میاں صاحب آپ فکر نہ کریں لوگ یہ سب بھول جائیں گے۔خواجہ آصف سن لو،عوام اب یہ نہیں بھولے گی۔
مولانا رومی کا قول ہے کہ جو قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی تو تباہ ہو جاتی ہے۔

45 فیصد بچوں کوخوراک نہیں ملتی، ان کے دماغ کی نشوونما نہیں ہوتی۔ان 45 فیصد بچوں کے حق کا پیسہ یہ فرعون چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں۔عمران خان
نجم سیٹھی جو نوازشریف کے لیے الیکشن میں دھاندلی کی،اسے چیئرمین پی سی بی بنادیا گیا۔عمران خان
اسحاق ڈار نے نوازشریف کے لیے منی لانڈرنگ کی،اسحاق ڈار کی مدد کرنے والا سٹیٹ بینک میں نمبرٹوعہدے پر ہے۔

پیمرا میں نوازشریف نے اپنا ایک درباری بٹھا دیا ہے،جس کا کام ہے ن لیگ کے مفادات کا دفاع کرے۔
جو خود پیسہ چوری کرکے باہر لے جائے وہ بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں کیسے لا سکتا ہے؟
ایف بی آر میں کرپٹ لوگ اس لیے بٹھا رکھے ہیں کہ اگر کوئی صحیح بندہ آیاتو ان کو ٹیکس چوری پر پکڑ لے گا۔
نوازشریف کو برطانیہ کا وزیراعظم بنادو،ان کا پانچ سال میں دیوالیہ نہ نکال دے تو میرا نام بدل دینا
امن پریقین رکھتا ہوں، جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، عمران خان ۔
جب عراق پرامریکاحملہ کرنےلگاتوجنگ کیخلاف مارچ میں شریک ہوا تھا،عمران خان
رائیونڈ:جب قبائلی علاقےمیں فوج بھیجی تب بھی مخالفت کی،عمران خان
نریندر مودی سن لو ہر پاکستانی نوازشریف نہیں ہے کہ اسے پاکستان سے زیادہ اپنے کاروبار سے محبت ہو۔عمران خان
مودی بھی کہہ رہا ہے کہ نوازشریف نے دل سے ہمارے خلاف اورکشمیرکےحق میں دل سے تقریر نہیں کی،اس سے راحیل شریف نے تقریر کرائی.عمران خان
لا الہ کو مانتا ہوں،اللہ کےسواکسی کو نہیں مانتا،میں غلام ملک میں زندہ رہنا ہی پسند نہیں کرتا۔عمران خان
مشرف نے اپنے اقتدار اور ڈالرز کی خاطر امریکہ کی غلامی اختیار کرتے ہوئے کسی اور کی جنگ لڑنے کےلیےفوج وزیرستان بھیجی
ہم نے کے پی کے میں سرکاری اشتہارات پر 20 کروڑ جبکہ ن لیگ نے وفاق اور پنجاب میں 30 ارب خرچ کیے۔عمران خان
رائیونڈ:اپنی قوم کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا،عمران خان
پاکستان کے مسائل حل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ،عمران خان
خیبرپختونخوامیں اداروں کو مضبوط کیا،عمران خان
اوئے بے شرمو،مجھے نہ ڈراو کہ میرے پیچھے خودکش حملہ آور ہیں۔۔موت کا وقت مقرر ہے،جسے کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔عمران خان
روازنہ ڈشکرے آکر میرےخلاف الزامات لگاتے ہیں،بیان دیتے ہیں۔مریم بی بی نےمیرے خلاف پروپیگنڈہ کے لئے موٹو گینگ بنا رکھا ہے۔عمران خان
اللہ میرے ساتھ ہے،مجھے کسی پارٹی کے چھوڑ جانے کا کوئی غم نہیں۔عمران خان
کبھی کوئی روٹھ جاتا ہے تو کبھی کوئی کہ ہمیں عمران خان دعوت نہیں دینے آیا،میں یہاں رشتہ لینے آرہا تھا کہ ان کودعوت دینے جاتا؟عمران خان
کہا گیا کہ حملے کا خطرہ ہے احتجاج نہ کریں،9نہیں میرے پیچھے100دہشتگرد بھیجو،موت اللہ کےہاتھ میں ہے،عمران خان
کہا جاتا ہے کہ میں نوازشریف کیخلاف غلط زبان استعمال کرتا ہوں۔چلیں میں ان کو ڈاکو کہنے کی بجائے مسٹر ڈاکو کہہ دیتا ہوں۔
بھارت کیساتھ کشیدگی نہ چل رہی ہوتی تو آج ہی یہاں بیٹھ جاتے۔
محرم تک کا ٹائم دے رہے ہیں۔محرم کے بعد حکومت نہیں چلنے دیں گے،اب کوئی جلسہ نہیں،کچھ اور ہو گا
محرم کے بعد اسلام آباد بند کردیں گے۔
۔