اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

موبائل فونز کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی کمپنی ”نوکیا“ نے واپسی کا اعلان کر دیا

لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) ماضی میں موبائل فونز کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی کمپنی ”نوکیا“ نے ایک بار پھر سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کی دنیا میں واپس آنے کا اعلان کر دیا ہے اور صارفین کیلئے سب سے زبردست خوشخبری یہ ہے کہ دنیا بھر میں اینڈرائڈ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس بار نوکیا نے بھی اپنے سمارٹ فونز میں اس کے استعمال کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ نوکیا کے اس فیصلے سے ایک نئی کمپنی ”ایچ ایم ڈی گلوبل اوئے“ کی تشکیل ہوگی جس کی سربراہی ”آرٹو نومیلا“ کریں گے جو ماضی میں نوکیا کے سینئر ایگزیکٹو رہ چکے ہیں اور اس وقت مائیکروسافٹ کے سمارٹ فونز ڈویژن کے ایک بڑے حصے کو سنبھال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اٹالین سیاح نے پشاور میں خود کشی کر لی، آخری خط بھی منظر عام پر

نوکیا ایچ ایم ڈی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شریک ہو گی جس دوران نئے سمارٹ فونز کے معیار، کارکردگی اور برانڈ ریکوائرمنٹ پر بات چیت کی جائے گی تاکہ کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والے سمارٹ فونز ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ڈیزائن، کارکردگی، اور صارفین کی ضرورت کو پوری کرتے ہوئے ان کی توقعات پر بھی پورا اتر سکیں۔ذرائع کے مطابق ایچ ایم ڈی نوکیا کے نام کو ایک بار پھر تقویت دینے کیلئے تقریبا 500 ملین ڈالر بھی خرچ کرے گی جو ایک عرصہ اس صنعت سے باہر رہنے کے بعد لوگوں کے ذہنوں سے معدوم ہوتی جا ری ہے۔