اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اٹالین سیاح نے پشاور میں خود کشی کر لی، آخری خط بھی منظر عام پر

پشاور میں غیر ملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، جس کا خط بھی سامنے آگیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ مراد آباد میں اطالوی شہری نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ غیر ملکی سیاح کی شناخت جوشوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی۔

اطالوی سیاح کو 9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا جبکہ 18 اکتوبر کو باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پشاور میں داخل ہوا تھا۔

پولیس نے واقعہ سے متعلق وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

پولیس نےسوشل میڈیا پر لائیو خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

اطالوی سیاح کا خط بھی سامنے آیا ہے، جو پولیس کو اس کے کمرے سے ملا ہے۔ سیاح کا خط میں کہنا تھا کہ میں نے تمام پیسے امریکا میں اپنی بہن کو بھجوا دیے ہیں۔

خبط میں کہا گیا کہ ابھی میرے پاس 1 لاکھ 79 ہزار 500 پاکستانی روپے ہیں، یہ رقم میری میت کی منتقلی کےلیے استعمال کی جائے، میرا ذاتی موبائل فون، عینک و دیگر چیزیں عثمان خان اپنے پاس رکھے۔

سیاح نے خط میں لکھا کہ خوشحال زندگی گزار رہا تھا، جو کچھ کر رہا ہوں 100 فیصد اپنی مرضی سے کر رہا ہوں، میں نشے کا عادی نہیں، میں صرف گہری نیند کےلیے دوائی کھاتا ہوں۔