اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پولیس نےسوشل میڈیا پر لائیو خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

پولیس نے ازدواجی تنازع سے تنگ نوجوان کی انسٹاگرام لائیو پر خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دلی میں پیش آیا جہاں 28 سالہ نوجوان نے اپنی ازدواجی زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنے کا انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس نے بتایا کہ انہیں نوجوان کے بھائی کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں اس نے اپنے بھائی کی انسٹاگرام پر لائیو آکر خودکشی کرنے کی کوشش کے بارے میں بتایا۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہےکہ نوجوان شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں لیکن وہ گھر میں اکیلا رہتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی لوکیشن اور ٹیکنیکل تفصیلات حاصل کرنے کے بعد اہلکار نئی دلی شاہدرہ کے علاقے میں فوری اس مقام پر پہنچے اور نوجوان کو خوکشی کرنے سے روکا۔