اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان پی ٹی آئی کے بانی اور تاحیات چیئرمین رہیں گے: کور کمیٹی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کور کمیٹی نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے تاحیات چیئرمین اور بانی رہیں گے یہ منصب انہیں پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔

پارٹی کے نئے چیئرمین گوہر خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کی جانب سے انہیں مملکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمران خان نے پارٹی کے کارکن کو چیئرمین مقرر کر کے ملک میں موروثی سیاست پرکاری ضرب لگائی ہے۔

مزید پڑھیں: تمام فیصلے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے، بیرسٹر گوہر

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ عمران خان پارٹی کے بانی ہیں اور تاحیات پارٹی چیئرمین کے منصب پر رہیں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لائے جائے گی۔ خیبرپختون خوا کے بعد پنجاب میں ورکرز کنویشن کے انعقاد کی منظوری بھی دی گئی۔