اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

‘ انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ 2016 ساہیوال ڈویژن کے تمام اضلاع میں کھیلی جائے گی

ساہیوال(بیورورپورٹ)ریجنل ہاکی بورڈ ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام انٹر کلب‘ انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ 2016مورخہ 26اکتوبر تا 10نومبر ساہیوال ڈویژن کے تمام اضلاع میں کھیلی جائے گی۔ یہ بات کوار ڈینیٹر انٹر ڈسٹرکٹ / آرگنائزنگ سیکرٹری انٹر کلب ساہیوال محمد ہارون بٹ نے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ایف کے ویژن 2020 اور پی ایچ اے کی ہدایات کی روشنی میں یہ چیمپئن کھیلی جائے گی۔ پی ایچ اے نے خصوصی طورپر ریجنل چیئر مین قمر ضیاء اولمپئن کو خصوصی اختیارات دیئے ہیں کہ وہ کسی بھی نئی کلب کو رائٹ آف پلے کے تحت چیمپئن شپ کھیلنے کی اجازت دے سکتے ہیں اور اس ریکارڈ کی بنیاد پر تمام کلبز کو پی ایچ ایف کے ڈیٹا بیس میں کوڈ کیاجائے گا اور آئندہ سال سکروٹنی اس ریکارڈ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر کلب چیمپئن شپ 2016 پی ایچ ایف کے کوار ڈی نیٹر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ / ڈومیسٹک / ڈسپلنری وسکروٹنی میسج ’ہاکی فار آل“کے تحت تمام ہاکی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اکٹھا کرنا چیمئپن شپ کا مقصد ہے۔