اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی: نیا ایس او پی جاری

لاہور: سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں پر کھڑے اہل کاروں کے لیے نیا ایس او پی (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر) جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں بے گناہ افراد کے قتل کے بعد لاہور میں ناکوں پر کھڑے اہل کاروں کے لیے نیا معیاری طریقہ کار جاری کر دیا گیا۔صرف مشکوک گاڑی کو روکا جائے، شہریوں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایس او پی ایس پی موبائلز لاہور نے جاری کیا۔مراسلے کے مطابق ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی، وائرلیس پر پیغام دے کر اسے روکا جائے گا۔مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کے دوران مزاحمت نہ کی جائے، اہل کار شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، صرف مشکوک گاڑی کو روکا جائے، شہریوں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی گاڑیوں کے کاغذات چیک نہ کیے جائیں، مشکوک گاڑیوں، پیدل افراد کی چیکنگ انڈرائیڈ فون سے کی جائے۔یاد رہے کہ پانچ دن قبل ساہیوال میں ایک گاڑی کو روک کر کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے اہل کاروں نے ایک خاندان کے تین افراد اور گاڑی کے ڈرائیور کو گولیوں سے بھون دیا تھا۔