اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,784FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کراچی: اسکول اورکالجز کے وین ڈرائیورزنےغیرمعینہ مدت تک ہڑتال کردی

کراچی: اسکول اینڈ کالجزوین ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈرائیورزآج سے شہرمیں اسکول، کالجزوین نہیں چلائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسکول وین ڈرائیورز نے ہڑتال کردی، وین ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث بچے رُل گئے، بچوں کو تعلیمی اداروں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا، والدین کو بھی پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔آل کراچی اسکول اینڈ کالج ویلفیئرایسوی ایشن کے مطابق ڈرائیورزآج سے شہرمیں اسکول، کالجزوین نہیں چلائیں گے، آج پک اینڈ ڈراپ نہیں کریں گے۔اسکول اورکالج کے وینزڈرائیورز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، معیاری گیس سلنڈرزپرگاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے، ضبط شدہ 1500سلنڈرزواپس کیے جائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے اسکول وینز سے متعلق مکمل کوائف طلب کیے تھے، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ شہر بھر میں روزانہ سیکڑوں بچے وین کے ذریعے اسکول جاتے ہیں، 5 جنوری کو اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 14 کے قریب بچے جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔