اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسرائیلی سفیر نے اقوام متحدہ کا چارٹر ٹکرے ٹکرے کر دیا

عالمی فورم پر شرمندگی کے خوف میں اسرائیلی سفیر نے جنرل اسمبلی میں کھڑے ہو کر اقوام متحدہ کا چارٹر ٹکرے ٹکرے کر دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی قرار داد پر ووٹنگ ہوئی۔

ووٹنگ سے قبل اسرائیلی سفیر جیلادایرڈن تقریر کیلئے آئے تو اپنے ساتھ پیپر شریڈر بھی لیکر آئے۔

اسرائیلی سفیر نے جنرل اسمبلی کے اراکین سے کہا کہ اگر آپ فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دیں گے تو دراصل آپ اقوام متحدہ کے چارٹر کو ٹکرے ٹکرے کریں گے، یہ کہتے ہوئے اسرائیلی سفیر نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے صفحات پیپر شریڈر میں ڈال دیے۔

اسرائیلی سفیر کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں اور جنرل اسمبلی کی اکثریت نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ ووٹنگ کے بعد فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت تو نہیں ملی تاہم فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کا اہل تسلیم کرلیا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں 143 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا اور اسرائیل سمیت 9 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

latest urdu news