اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسرائیلی شہری کی زیر حراست فلسطینی قیدیوں کیساتھ بدترین سلوک روا رکھے جانے کاانکشاف

اسرائیل کی نیتن یاہو رجیم کیجانب سے زیر حراست فلسطینی قیدیوں کیساتھ جانوروں سے بدترین سلوک روا رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک حراستی مرکز میں کام کرنے والے تین اسرائیلی شہریوں نے سی این این کو بتایا کہ بعض قیدیوں کو مسلسل ہتھکڑی لگائے جانے کہ وجہ سے انہیں ایسے زخم لگ گئے تھے کہ انکے ہاتھ کاٹنے پڑے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انکشافات کرنے والے ایک اسرائیلی شہری ہیں جو اسرائیلی حراستی مرکز میں کام کر چکے ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کیساتھ بدترین سلوک کی اسرائیلی شہری نے قیدیوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خار دار تاروں میں قید فلسطینیوں کی آنکھوں پر پٹی باندھی گئی ہے۔

اسرائیلی شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حراستی مرکز میں آپریشن کیلئے غیر تربیت یافتہ طبی عملہ بھیجا جاتا تھا اور مرکز میں زخموں کی بو پھیلی ہوئی تھی۔

حراستی مرکز میں فلسطینیوں کو ڈائپر پہنا کر باندھا گیا تھا، انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا اور اس تشدد کا مقصد معلومات کا حصول نہیں بلکہ صرف انتقام ہوتا ہے۔

یہ انکشاف کرنے والے اسرائیلی شہریوں نے اپنے خلاف کارروائی کے خوف کے باوجود فلسطینی قیدیوں پر مظالم سامنے لانے کی ہمت کی ہے

latest urdu news