اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ہم نے اپنی صلاحیتوں کے حساب سے پرفارمنس نہیں دی، افتخار احمد

ڈبلن، پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی صلاحیتوں کے حساب سے پرفارمنس نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے حوالے سے افتخار احمد نے کہا ہے کہ میری جب بیٹنگ آئی تو رنز چاہیے تھے، پرفارمنس کے ذریعے ہی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

افتخار احمد نے کہا کہ میں نے بیٹنگ اچھی کی جس سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، فیلڈنگ میں کیچز ڈراپ کیے اور باؤنڈریز بھی ہوئیں۔

ابھی 2 میچز باقی ہیں، پاکستان کم بیک کرلے گا، ورلڈ کپ تک پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

افتخار احمد کا مزید کہنا ہے کہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیخلاف سیریز جیت کر ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس کیساتھ داخل ہوں گے۔

latest urdu news