اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

75 سالہ پاکستانی پیراں دتہ خان کو عمر قید کی سزا

لندن، برطانیہ میں خاتون پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 75 سالہ پاکستانی پیراں دتہ خان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ملزم کو تقریباََ 20 سال قبل مسلح ڈکیتی میں منصوبہ بندی اور برطانوی پولیس افسر کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، ملزم واردات کے بعد اپنے ملک فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں گرفتار کرکے لندن بھیج دیا گیا تھا۔

پیراں دتہ خان نے پولیس افسر شیرون بیشینوسکی کو اس وقت قریب سے گولی مار دی تھی جب وہ اپنے ایک اور ساتھی اہلکار کیساتھ بریڈ فورڈ میں ایک ٹریول ایجنسی میں ڈکیتی کے مقام پر پہنچی تھیں۔

پیراں دتہ خان نے 18 نومبر 2005 کو بریڈ فورڈ میں پی سی شیرون بیشینوسکی کے قتل کے بعد قانون کے شکنجے سے بچنے کیلئے تقریبا 2 دہائیاں پاکستان میں گزار دیں، پیراں دتہ خان کو گزشتہ سال پاکستان سے برطانیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

وہ اس ڈکیتی میں ملوث 7 افراد میں سے آخری شخص تھا جسے مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، لیڈر کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد انہیں قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔

latest urdu news