اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,746FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کل جو کچھ ن لیگ نے کیا وہ ان کا معمول ہے‘ فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کل جوکچھ پاکستان مسلم لیگ ن نے کیا وہ ان کا معمول ہے۔فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کچھ نہیں سیکھا۔یاد رہے کہ حکومت نے منی بجٹ میں بینک ٹرانزیکشنز پرفائلرز کے لیے وڈ ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے اور گھر بنانے کے لیے عوام کو قرض حسنہ فراہم کرنے کے لیے پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجاویز دی تھیں۔وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائل نہ کرنے والے افراد زیادہ ٹیکس دے کر 1300 سی سی تک گاڑی خرید سکیں گے۔