اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ساہیوال سے یوتھ کا بہت بڑا قافلہ 2نومبر اسلام آباد کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گا ، محمد احمد خان منا

ساہیوال(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ساہیوال کے راہنما حکیم محمد احمد خان منا نے کہاہے کہ ساہیوال سے یوتھ کا بہت بڑا قافلہ 2نومبر اسلام آباد کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گا اور حکومتی ہتھکنڈوں کے پیش نظر اپنی پہلے ہی حکمت عملی طے کرلی جائے گی۔ یوتھ ونگ کے نوجوان دھرنے میں شرکت کے لئے انتہائی متحرک ہیں۔ وہ یہاں یوتھ ونگ کے ایک اجلاس میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یوتھ ونگ کے راہنماؤں عاطف اقبال انصاری اور رضوان مظفر شاہ کی قیادت میں یوتھ ونگ ساہیوال ضلع‘تحصیل وسٹی تنظیموں کے ہمراہ منظم ہوکر عمران خان کی تحریک کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے پانامہ سکینڈل‘کرپشن اور دھرنے کی آڑ میں فوج کو بدنام کرنے کی شدید مذمت کی اور کہاکہ فوج کو بدنام کرنے والے ملک دشمن ہیں ا نہیں کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔