اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میاں نوید مشتاق کی ملک ند یم کامران کو مسلم لیگ (ن)پنجاب کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ساہیوال(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما میاں نوید مشتاق فرشتہ ایڈووکیٹ نے صوبائی وزیر عشروز کوٰۃ ملک ند یم کامران کو مسلم لیگ (ن)پنجاب کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی پیش کی اور میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہاکہ انہوں نے ساہیوال کے سینئر مسلم لیگی کارکن کو عہدہ دیکر ساہیوال کے عوام کو عزت دی ہے۔اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ ملک ندیم کامران کی والہانہ کاوشوں سے ساہیوال مسلم لیگ ن کا قلعہ بن چکاہے۔ ایسے لیڈر بہت کم پیدا ہو تے ہیں جو اپنے شہر کا نام روشن کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک ندیم کامران نے کارکنوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی جس کی بدولت وہ آج ہر مسلم لیگی فرد کے دل کی دھڑکن ہیں۔