اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایس ایس پی نے تھانے سے ہی پولیس جیپ ’چوری‘ کر لی ، وجہ ایسی کہ آپ کوبھی حیرت ہوگی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پولیس کی نااہلی سے خطے کے تمام ممالک واقف ہیں مگر حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے کہ جس نے بھی سنا اس نے انڈین پولیس کو خوب برا بھلا کہا۔ایسے وقت میں جب بھارتی اپوزیشن کے ساتھ ساتھ مودی حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر چیختی نظر آرہی ہیں۔بڑی تعداد میں شکایتوں کے بعد بھارتی ریاست بہار کے ضلع پٹنا کے پولیس سربراہ (ایس ایس پی )نے پولیس سٹیشن سے ہی کا ر ’ چرا‘ کر لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا حقیقی معنوں میں پول کھول دیا۔تفصیلات کے مطابق ہو ایوں کہ جمعہ کو رات گئے ریاست بہارکے ضلع پٹنا کے ایس ایس پی مہاراج اپنی موٹر سائیکل پر پولیس سٹیشن پہنچے۔منہ کو رومال میںچھپایا اور وہاں موجود پانچ جیپوں میں سے ایک جیپ کو اپنے موٹرسائیکل کی چابی سے سٹارٹ کی دو بار ہارن دیا اور پھر ’چرا‘لے گئے،اس دوران سی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہ آیا۔ابھی کچھ دور ہی گئے ہوں گے کہ کیا دیکھتے ہیں کہ ڈرائیور گاڑی کی پچھلی نشست پر سو رہا ہے ۔ایس ایس پی تین گھنٹوں تک پولیس کی گاڑی سڑکوں پر دوڑاتے رہے مگر کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہ آیا۔تھوڑا دور جا کر ڈرائیور بھی جاگ گیاجس کے بعد پولیس آفیسر جیپ کو اپنے گھر لے گئے اور جس تھانے سے لائے تھے وہاں کے ایس ایچ او کوکال کی اور گاڑیوں سے متعلق پوچھا کہ سٹیشن پر کتنی گاڑیاں موجود ہیں جس پر کوتوالی تھانے کے انچارج نے بتایا کہ پانچ گاڑیاں ہیں۔ایس ایس پی نے دوبارہ گنتی کو کہا تو ایس ایچ او نے تھوڑی دیر بعد کال کر پریشان حالت میں بتایا کہ ایک گاڑی ’غائب‘ ہے۔جس کے بعد ایس ایچ او کوتوالی کو شوکاز نوٹس بھیج دیا گیا ہے جبکہ پولیس جیپ کے ڈرائیور کومعطل کردیا گیا ہے۔ایسا اگر کسی بالی ووڈ فلم میں ہو تو شاید وہ انتہائی مزاحیہ فلم کا ایوارڈ حاصل کر لے ۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ میں نے یہ کارروائی پولیس کی مستعدی چیک کرنے کیلئے کی اور پولیس کی نااہلی پر مجھے بے حد افسوس بھی ہوا ہے۔اچانک کارروائیوں کیلئے مشہور ایس ایس پی نے مزید کہاکہ ایسا اکثر اوقات اس لئے کرتا رہتا ہوں تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔