اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ضلع حافظ آباد کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کثیر تعداد کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع حافظ آباد کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کثیر تعداد نے گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کی کال پر گذشتہ روز یہاں پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کی قیادت متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی چیئرمین ریاض احمد تارڑ او ر گرینڈ ٹیچرز الائنس کے راہنمائوں فیاض احمد وڑائچ، شبیر محمد گجر، زبیر احمد ہنجرا، افتخار احمدچدھڑ، غلام جعفر باجوہ، رانا وقار اور ملک منظور احمد نے کی ۔ اس موقع پر اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے اب میدان میں نکل آئے ہیں۔ قید وبند اور مقدمات سے وہ گھبرانے والے نہیں۔حکومت اساتذہ کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن نہ کرکے ان کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔ ہیڈ مدرسین کے دوردراز علاقوں پر بلاوجہ تبادلوں نے اساتذہ برادری کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کردیا ہے۔ اساتذہ برادری سکولوں کی پرائیوٹایزیشن کسی صورت برداشت نہیں کریگی۔ PEFاور دانش اتھارٹی کو دیئے گئے سرکاری سکول فوری واپس لئے جائیں اور اساتذہ کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن کی منظوردیکر نوٹیفیکشن جاری کیا جائے۔وگرنہ پنجاب بھر کے اساتذہ اپنے حقوق کے لئے بہت جلد پنجاب اسمبلی کا سامنے دھرنا دیتے ہوئے بھوک ہڑتال کریں گے۔