اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد میں پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے 9کارکنوں کو گرفتار کرکے انہیں پندرہ روز کے لئے جیل بھجوادیا۔گرفتاری کے بعد جیل بھجوائے جانے والے کارکنوں میںعبدالرئوف عرف حق نواز، محمد افضل ولد مانک ، محمد یٰسین ولد عبدالستار سکنہ ٹھٹھہ گاہرہ، محمد اشرف ولد خان ، شبر ولد آفتاب سکنہ کولوتارڑ، عبد الرحمن سکنہ رسولپور تارڑ، ناصر جمال ولد عبدالرزاق سکنہ سولگین اعوان، محمد اشرف، افضل تارڑ ولد محمد شریف تارڑ سکنہ ونیکے تارڑ وغیرہ شامل ہیں جبکہ پولیس نے محمد اعظم سکنہ سوئیانوالہ اور ملک غلام حسین شارو کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا۔ دوسری جانب پولیس نے نواحی قصبہ سندھواں تارڑ میں بار کے سابق جنرل سیکرٹری اور پی ٹی آئی کے ضلعی راہنما چودھری فضل حسین تارڑ کے گھر سمیت متعدد دیگر راہنمائوں کے گھروںپر بھی چھاپے مارے لیکن پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیر تعداد چھاپوں سے پہلے ہی روپوش ہوگئی۔