اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسلح ڈاکو دوکاندار کو یرغمال بناکر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو دوکاندار کو یرغمال بناکر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھینگر باٹھہ کے رہائشی ناصر حسین ولد خضر حیات نے جلالپور روڈ پر مدھریانوالہ چوک کے قریب سیمنٹ بجری کی دوکان بنارکھی تھی۔گذشتہ روز دن دیہارے دو مسلح ڈاکو وہاں آئے جنھوں نے دوکاندار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر اس سے 42ہزار روپے لوٹ لئے اور بعد ازاں فرار ہوگئے جبکہ پولیس خراٹے لیتی رہ گئی۔