اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب کا پوسٹ آفس جوہرآباد کا اچانک معائنہ

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹرملک وقار)پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب اسلم خان نیازی نے پوسٹ آفس جوہرآباد کا اچانک معائنہ کیا‘ اس دوران اُنھوں نے پوسٹ آفس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ڈاکخانے کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا۔ اس موقع پر پوسٹ آفس جوہرآباد ملک محمد علی اعوان نے اُنھیں جوہرآباد میں تعینات پوسٹل سٹاف کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ پوسٹ مینوں کی قلت کے باعث ڈاک کی ترسیل میں شدید مشکلات حائل ہیں۔پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب نے مشکلات کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی اُنھوں نے بتایا کہ جوہرآباد میں شہریوں کی سہولت کیلئے سٹی پوسٹ آفس کے قیام کی تجویز زیر غور ہے جس پر یقینا عملدرآمد کیا جائے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ جنرل پوسٹ آفس خوشاب کیلئے برلب سڑک 1985ء میں ایک ایکڑ اراضی خریدی گئی تھی جس پر جنرل پوست آفس کی نئی عمارت کی تعمیر کیساتھ ساتھ سٹاف کالونی بھی بنائی جائے گی۔