اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قتل اور اوور لوڈنگ کے دو مقدمات درج

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹرملک وقار)سٹی پولیس جوہرآباد نے کدھی کے گائوں گروٹ میں کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے شریک حیات شاہدہ پروین اور سالی ناصرہ پروین کو قتل کرنیوالے ملزم جابر حسین کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے یہ مقدمہ مقتولہ خواتین کے بھائی محمد صفدر ملاح کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شاہدہ پروین کی شادی گروٹ کے رہائشی جابر حسین کیساتھ ہوئی تھی اور وہ 2بچوں کی ماں تھی‘ میاں بیوی کے مابین اکثر گھریلو جھگڑا ہوتا رہتا تھا گذشتہ روز شاہدہ پروین اپنے بہنوئی جابر حسین کو سمجھانے بجھانے کیلئے اُس کے گھر گئی اس دوران فریقین کے مابین تلخ کلامی ہوئی جو شدت اختیار کر گئی۔ ملزم جابر حسین نے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے دونوں بہنوں شاہدہ پروین اور ناصرہ پروین کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ دونوں بہنوں کا نمازِ جنازہ دربار بادشاہاں خوشاب میں ادا کیا گیا جبکہ اُن کو کمہارانوالہ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔سٹی پولیس جوہرآباد نے ٹریکٹر ڈرائیور محمد شکیل کے خلاف اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے الزام میں زیر دفعہ 279ت پ مقدمہ درج کیا ہے‘ یہ مقدمہ ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی محمد عمران کی رپورٹ پر درج کیا گیا ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنی ٹریکٹر ٹرالی پر گنجائش سے زیادہ لکڑی لوڈ کر کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیر محتاط ڈرائیونگ کا ارتکاب کیا۔