اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سنی اتحاد کونسل کے صوبائی صدر سمیت 500عہدیداران و کارکنان گرفتار ہو چکے ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے صوبائی صدر سمیت 500عہدیداران و کارکنان گرفتار ہو چکے ہیں۔ کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر اہل خانہ کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ اب ہماری کرپٹ حکومت سے کھلی جنگ ہو گی۔ ن لیگ کی کرپٹ اور دھاندلی زدہ حکومت نے ظلم و جبر کی انتہا کردی ہے۔ حکومت گرفتاریوں اور چھاپوں سے ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتی۔ 2نومبر کا دھرنا ہر صورت اور ہر قیمت پرہوگا۔ فاشست حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔بھارتی دھمکیوں پر خاموش رہنے والی حکومت اپنے شہریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے۔ جمہوری دور میں دفعہ 144کا نفاذ آمرانہ طرز عمل ہے۔ لاٹھی اور گولی کی سرکار نہیں چلنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جرأت و استقامت سے حکومتی ظلم و جبر کا مقابلہ کریں گے۔ اسلام آباد کے شہزادوں نے پورے ملک کو اتفاق فاؤنڈری بنادیا ہے۔موجودہ حکومت آمریت کی بد ترین مثالیں قائم کررہی ہے۔ حکومت کا پولیس کو ذاتی ملازموں کی طرح استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔ فوج کو بد نام کرنیوالی حکومت قوم کیلئے ناقابل قبول ہے۔ حکومت فوج کے خلاف خبر شائع کروانے والے تمام افراد کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ، سمندری ، منڈی بہاؤ الدین سے سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونیوالوں میں صوبائی صدر صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد سعید رضوی اور دیگر شامل ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ دو نومبر کا دھرنا حکومت کا دھڑن تختہ کرے گا۔ حکومت کے خلاف شروع ہونیوالی تحریک میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو شریک ہو نا چاہیئے۔ کرپٹ اور نااہل حکومت کا خاتمہ ضروری ہے