اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈائون، بیاسی کارکن گرفتار

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سیالکوٹ میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈائون میں سابق ضلع ناظم سیالکوٹ اور چار یونین چیئرمینوں سمیت بیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے اورسابق ضلع ناظم چوہدری محمد اکمل چیمہ اور یونین کونسل ہندل کے چیئرمین نعیم ہندلی کو پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کئے جانے والے نظر بندی کے احکامات کے بعد ایک ماہ کیلئے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں بھجوادیا ہے ۔ماڈل تھانہ کینٹ ، سول لائن سمیت دیگر تھانوں کی پولیس کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی احسان الہی کھوکھر نے کینٹ ایریا سے سابق ضلع ناظم سیالکوٹ چوہدری محمد اکمل چیمہ کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا جنہیں آٹھ گھنٹے تک مختلف تھانوں میں بند رکھا جوکہ بعدازاں ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کے حکم کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا جبکہ تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے ہندل گائوں میں چھاپہ مار کر چیئرمین یونین کونسل ہندلی نعیم ہندلی کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا ۔ عمر فاروق مائر کے والد معروف صنعتکار فاروق مائر سمیت پچاس سے زائد کاکنوں کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں پولیس نے فاروق مائر کو رہا کر دیا۔دیگر گرفتار تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے اور خفیہ ایجنسیوں کی جاری کردہ ایک سو ساٹھ راہنمائوں وکارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں،