اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ناجائز تجاوزات پرسپریم کورٹ کے حکم کی حمایت کرتے ہیں ,عمران علی کیریو

سکرنڈ (کنور ظفر عبدالحئی ) ناجائز تجاوزات پرسپریم کورٹ کے حکم کی ہمایت کرتے ہیں یہ بات ایس یو پی تعلقہ صدر عمران علی کیریو نے سندھ ہائوس پر ہوئے ایک اجلاس میں کی ۔ انکا کہنا تھا کہ تعلقہ انتظامیہ نے اپنے ہاتھوں سے شہر میں قبضہ کرائے ہیں خاص طور پر سرکاری پلاٹس اور عمارتوں پر آج بھی قبضہ مافیا قابض ہے اور انتظامیہ انکے ساتھ ملوث ہے جسکے خلاف ایس یو پی سکرنڈ 4 تاریخ بروز جمعہ کو سینما چوک پرعلامتی بھوک ہڑتال کرے گی۔ اجلاس میں عبید کیریو، محکم الدین لنڈ، جانی لاکھو، دلچند اوڈ، فقیر قادری، جلال ٹانوری ، اکبر مہر اود دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔