اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برہان انٹر چینج پر پولیس کی تحریک انصاف کے قافلے پر بھاری شیلنگ ، پرویز خٹک نے کارکنوں کو واپس صوابی جانے کی ہدایت کردی

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے قافلے کو واپسی جانے کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوابی انٹر چینج اور ہارون پل پر کھڑی رکاوٹیں عبور کر کے برہان انٹر چینج پر پہنچنے والے تحریک انصاف کے قافلے کو وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پولیس کی مزاحمت کے باعث واپس صوابی کیمپ آفس پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔ اب قافلہ موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آبا د پہنچے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون پل پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کھڑے کنٹینروں کو گرا کر پی ٹی آئی کا قافلہ رات گئے برہان انٹر چینج پر پہچا جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور کنٹینر لگا موٹر وے کو بند کیا گیا تھا تاہم جسے ہی قافلہ برہان انٹر چینج پر پہنچا تو پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے پل سے قافلے پر آنسو گیس کی شیلنگ کر دی اور ربڑ کی گولیاں بھی برسا دیں جس سے قافلہ پسپا ہوگیا ۔پولیس اہلکاروں نے قافلے کے ساتھ موجود کرین کو بھی آگ لگا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رات برہان انٹر چینج پر گزارنے کے بعد صبح ہوتے ہی پرویز خٹک نے کشیدہ صورت حال کے باعث عمران خان سے رابطہ کیا اور صورت حال سے آگاہ کیا جس پر عمران خان نے پرویز خٹک کو ہدایت کی کہ قافلے کو صوابی کیمپ آفس واپس موڑا جائے جہاں سے نئی حکمت عملی کے تحت متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے بنی گالا کیلئے نکلا جائے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پرویز خٹک کو مزید ہدایات تک قافلے کو صوابی کیمپ آفس میں ہی روکنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد قافلہ ممکنہ طور پر جی ٹی روڈ کے راستے بنی گالا کیلئے روانہ ہو گا تاہم واپسی کی ہدایت پر کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انکا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کے بغیر ہی ہمیں موٹر وے پر لایا گیا ۔