اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بنی گالہ جانے والی تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، کارکنوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے بنی گالہ میں پناہ لے لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالہ ،پارلیمنٹ ،ریڈ زون سمیت اسلام آباد کے متعدد راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیاہے،اور کسی کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے،بنی گالہ کے باہر موجود کارکنوں نے بنگلے میں پناہ لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بنی گالہ سمیت اسلام آباد کے متعدد راستے سیل کردیے گئے ہیں،بنی گالہ کے کورنگ نالہ روڈ پر کنٹینرز رکھ بند کردیا گیا ہے،پارلیمنٹ اور ریڈ زون کو جانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں،بنی گالہ کے باہر موجود کارکنوں نے بھی بنگلے کے اندر جانا شروع کردیا ہے تاکہ کسی بھی وقت ہونے والے کریک ڈاﺅن کے دوران گرفتاریوں سے بچا جاسکے۔