اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حلقہ ء فکرو فن کے زیر اہتمام ڈیفنس سروسز کلب میں پروگرام، ریاض چوہدری کی خدمات کو خراج تحسین

لاہور(بیورورپورٹ )حلقہء فکروفن ریا ض سعودی عرب کے زیر اہتمام ایک پروگرام ڈیفنس سروسز کلب لاہور میں منعقد ہوا جس کے مہتمم اور میزبان حلقہء فکروفن سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری تھے حلقہ فکروفن پاکستان کے ناظم اعلی جاوید اختر جاوید نے سعودی عرب اور پاکستان میں حلقہ فکروفن کی سرگرمیوں اور فکرونظر کی شوخیوں پر روشنی ڈالی ۔ سعودی عرب سے آنے والے مہمان خصوصی برگیڈیر جاوید اشرف نے خوبصورت پروگرام منعقد کرنےپر مہتمم ریاض چوھدری کو مبارکباد دی اور کہا ایسی ادبی تقریبات کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیے تاکہ فکرونظر کو جلا ملے – شرکاء میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے سابق ڈائرکٹر لائبریریز ڈاکٹر ممتاز انور ، ایڈیشنل کمشنر اِنکم ٹیکس اسلام آباد مطیع الرحمان ، ڈاکٹر خالد معمود آف دمام یونیورسٹی ، LUMS کے ڈاکٹر ندیم صدیق ، پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر مشتاق ملک اور پروفیسر بشیر ٹوانہ ، ایف سی کالج یونیورسٹی کی پروفیسر بشری جسوال ، کنگ فیصل یونیورسٹی کے سابق لائبریرین اسحاق مرزا ، سماء نیوز کے عمران یزدانی اور فاروق احمد ملک شامل تھے – آخر میں جہلم سے آئے ہوئے مہمان شاعر جاوید اختر جاوید ، اسلام آباد سے رحمان فارس جبکہ لاھور سے معروف شاعرہ شہناز مزمل اور قلم کار خالد یزدانی روزنامہ نوائے وقت لاھور نے اپنےکلام بلاغت نظام سے سامعین کو محظوظ کیا –fikrofun

fikrofun1