اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی سینیٹ میں پاکستا ن کی امداد کیلئے نئے فنڈ کی منظوری،افغان جنگ سے تعلق ختم کردیا گیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں معاونت کیلئے نئے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔نئے فنڈ کو پاکستان کو افغانستان سے الگ کردیا گیا ہے۔ فنڈ کی منظوری امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے دی۔بل کمیٹی چیئرمین جان میکین کی جانب سے پیش کیا گیا جس کے مطابق پاکستان کو امداد کے طور پر 80 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جس میں سے 30کروڑڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط ہیں۔ اس تجویز کو 18 مئی کو امریکی سینیٹ میں منظور ہونے والے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ 2017 میں شامل کرلیا گیاہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان میں بھی ایک بل منظور کیا گیا تھا، جس کے تحت پاکستان کو امداد کی مد میں مجوزہ طور پر دیئے جانے والے 90 کروڑ ڈالر میں سے 45 کروڑ ڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کیے گئے تاہم سینیٹ میں پیش کیا جانے والے اس بل کا مسودہ ایوان میں پیش کیئے گئے بل سے مختلف ہے۔اس نئے فنڈ کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی جگہ متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت پاکستان کو فنڈز کے اجرا کے لیے شرائط سخت کردی گئی ہیں، تاہم اس سے پاکستان کا افغانستان میں جاری جنگ سے تعلق ختم ہوجائے گا اور فنڈز کے اجرا کو پاکستان کی اندرونی سلامتی و استحکام سے جوڑا جائے گا۔