اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شام میں روس کے ہوائی اڈے پر حملہ،4ہیلی کاپٹرز ،20گاڑیاں اور پورا جنگی یونٹ تباہ

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی انٹیلی جنس کمپنی سٹریٹفورکے مطابق داعش نے شام میں روسی ہوائی اڈے پر حملہ کر کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے اور 4ہیلی کاپٹرز ،20گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔بی بی سی اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی شام میں پالمیرا اور حمص کے درمیان واقع اس روسی ہوائی مرکز کا نام التیاس ہے جسے فوجی رابطوں میں ٹی فور (T-4) کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ ہوائی اڈے کی سیٹلائٹ تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ شام میں سٹرٹیجک اعتبار سے اہم اور روسی فورسز کے زیر استعمال اڈے کو داعش نے شدید نقصان پہنچا یا۔انٹیلی جنس کمپنی کی جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی 4 بیس میں آگ لگنے سے چار ہیلی کاپٹرز اور 20 گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔روس کی حامی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ’تباہ ہونے والے یہ ہیلی کاپٹرز روسی اور شامی دونوں فوجیں استعمال کرتی رہی ہیں۔‘روس نے اس واقعے پر سرکاری طور پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ۔روس میں حزبِ مخالف کی ایک ویب سائٹ نے شامی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’شام کی ٹی 4 بیس پر ایک ایندھن کے ٹینک کے پھٹنے کے بعد آگ پھیلی جس نے گاڑیوں اور قریب ہی موجود روسی ہیلی کاپٹرز کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔سٹریٹفور کے عسکری تجزیہ کار سِم ٹاک کا کہنا ہے کہ ’سب سے پہلے تو تصاویر سے لگتا ہے کہ یہ دھماکہ حادثاتی نہیں ہے۔‘’ایسا لگتا ہے کہ ائیر پورٹ پر کئی طرح سے دھماکے ہوئے ہیں اور دکھائی دے رہا ہے کہ روسیوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔‘ان کے بقول ’ہیلی کاپٹروں کی ایک پوری جنگی یونٹ تباہ ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اڈے پر کھڑے شامی جہازوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ان کے خیال میں یہاں ایندھن کے ذخیرے اور ہیلی کاپٹرز کو دولتِ اسلامیہ نے ہی تباہ کیا ہے تاہم وہ کہتے ہیں کہ یہ واضح نہیں ہے کہ دولتِ اسلامیہ نے اس تباہی کی ذمہ داری قبول کیوں نہیں کی۔