اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,302FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اگلے 3روز تک میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم ، آج کشمیر سمیت دیگر مقامات پر بارش کا امکا ن ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگاتاہم آج (شام/رات) کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ،سکھر، حیدر آباد، میرپور خاص،شہید بینظیر آباد ،ملتان اوربہاولپورڈویژن میں تیز/گردآلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد فارواق نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ بارش( پنجاب)مری81، منگلہ09، سیالکوٹ03۔ (کشمیر) راولاکوٹ28، گڑھی دوپٹہ13، مظفر آباد09 کوٹلی05، (خیبر پختونخوا)کاکول23، مالم جبہ 20، بالاکوٹ10، دیر02، کالام01، (گلگت بلتستان )گوپس12، گلگت09، استور08، بونجی 03، سکردو02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد48، پڈعیدن، تربت، سکھر، دادو، موہنجوداڑو 46، لاڑکانہ، جیکب آباد اور روہڑی45 اور آج لاہور میںکم سے کم درجہ حرارت 22، اسلام آباد 19، کراچی 28، پشاور18، کوئٹہ اور چترال15، گلگت 13اور ہنزہ میں09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔