اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی میں این اے258کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں این اے258کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ میدان کل سجے گا جہاں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 258 میں انتخابی میلہ پیر کو سجے گا۔ پی پی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ، پی ٹی آئی کے حنیف بنگش اور متحدہ کے ممتاز عمرانی سمیت10سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں۔پانی کی قلت، تعلیم کی کمی اور گندگی حلقہ انتخاب کے بنیادی مسائل ہیں۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں کامیاب ہو جائے گی۔ این اے 258 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ8 ہزار613 ہے۔287 پولنگ اسٹیشنز میں سے67 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیا جائے گا، حلقے کی نوے فیصد آبادی گوٹھ جبکہ پانچ فیصد شہری علاقوں پر مشتمل ہے۔