’’مہنگے ترین دور کی سستی ترین شادی ‘‘

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں نوٹوں کی تبدیلی کے معاملے متاثور ہونے والوں کی تعداد میںہر آنے والے نئے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ کبھی بھارتی وزیر اعظم کی والدہ اپنی پیر عمری کے باوجود لائن میں لگی دکھائی دیتی ہیں تو کبھی نیہا دھوپیا پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بال تک نہ دھوسکنے کی شکایت کرتی دکھائی دیتی ہیںاور ح تو یہ ہوئی کہ ایک 3سالہ بچی نے نوٹوں کی تبدیلی کی وجہ سےخودکشی بھی کی ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹوں کی تبدیلی کا اگلا شکار ایک نو بیاہتا جوڑا بنا۔ دھوم دھام سے شادی کرنے کا خواب دل ہی میں دبائے بھارتی علاقے سورت میں ایک جوڑے کو کرنسی نوٹ نہ ہونے کی وجہ سے اپنی شادی محض 500روپے میں بھگتانی پڑی۔ مہمانوں کی تواضع میں چائے پانی پیش کیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر اس شادی کی فوٹیج کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور شادی بیاہ میں اصراف کے خلاف لوگوں کا یہ نیا ٹرینڈ بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔