اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پولیس ملازمین کی آنکھوں کا فری چیک اپ ،آنکھوں کے معائنہ کے دوران عینک کی مفت فراہمی

پولیس لائن میں ملازمین اپنی آنکھوں کا چیک اپ کرواکر فری عینک حاصل کر سکتے ہیں،ترجمان ریجنل پولیس آفیسر
ملتان (بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر ملتان کے ترجمان کے مطابق پولیس لائن ملتان میں ملازمین کی آنکھوں کا فری معائنہ کیاجارہا ہے۔ جہاں ان کی آنکھوں کا معائنہ کوالیفائیڈ ڈاکٹرز سے کرایاجا رہا ہے۔ معائنہ کے دوران ملازمین کو نظر کی عینک اور دھوپ میں استعمال کی عینک تجویز کی جاتی ہیں۔ دونوں صورتوں میںملازمین کو فری عینک فراہم کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ملازمین اپنی نظر کا معائنہ کرانے کے لئے پولیس لائن ملتان تشریف لائیں۔بعدازاں پولیس ایجوکیٹرز پبلک سکول کے بچوں کی نظر کا بھی معائنہ کرایا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹرز نے نظر سے متعلق بچوں کو مفید مشورے بھی دئیے۔ یاد رہے کہ پولیس لائن ملتان میں تین روزہ سپیشل کیمپ برائے آنکھوں کا معائنہ جاری ہے۔ جسکا آج آخری دن ہے ۔ ترجمان کے مطابق پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ جس میں تیزی سے پیشرفت جاری ہے۔ عنقریب ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے سپیشلسٹ ڈاکٹروں سے فری چیک اپ اور لیبارٹری ٹیسٹ کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔