اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مصطفائی تحریک کے زیر اہتمام یہاں استقبال ربیع الاول ریلی نکالی گئی

حافظ آباد(مجاہد مالک زیدی)مصطفائی تحریک کے زیر اہتمام یہاں استقبال ربیع الاول ریلی نکالی گئی۔ جوراجہ چوک سے شروع ہوکر فیملی پارک پر اختتام پزیر ہوئی۔ریلی کی قیادت مصطفائی تحریک کے ضلعی راہنمائوں صاحبزادہ شہید احمد د انصاری، صوفی انعام اﷲ، سرفراز احمد ایڈوکیٹ، افتخار احمد چشتی، ذوالفقار احمد، عبدالستار شاہدو دیگر نے کی۔ اس موقع پر شرکاء ریلی جو اپنے ہاتھوں میں نعلین پاک کے عکس کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور آمد مصطفے ؐ مرحبا مرحبا کے نعرے لگا رہے تھے۔ریلی جب فیملی پارک میں پہنچی تو شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صاحبزادہ شہدے احمد انصاری و دیگر نے کہا کہ ربیع الاول کے وہ بابرکت مہینہ ہے جس کے شروع ہوتے ہی فضائیں مہکنے لگتی ہے۔ او ر ہر طرف سے آمد مصطفےؐ مرحبا مرحبا کے فلگ شگاف نعرے سنائی دینے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضورپرنورؐ کے آنے سے تاریکیاں اور اندھیرے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹ گئے۔ انسانیت اپنے مقد ر پر ناز کرنے لگی۔ انہوں نے کہا کہ ولادت مصطفےؐ کی خوشی میں جھومنا بھی عبادت ہے۔ آقاؐ کے دیوانے ربیع الاول کے شروع ہوتے ہی میلاد منانے میں مصروف ہوگئے ہیں۔